Wednesday , September 20 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں شدید بارش ، 24 افراد ہلاک

پاکستان میں شدید بارش ، 24 افراد ہلاک

کراچی ۔ 23 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی میں شدید بارش کی وجہ سے 24 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جس کا سلسلہ گذشتہ دو روز سے جاری ہے ۔ پیر سے شروع ہوئی بارش وقفہ وقفہ سے تیز اور دھیمی رفتار سے ہوتی رہی جس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے تاہم بارش کا سلسلہ اب تک رکا نہیں ہے ۔ دو کروڑ کی آبادی والے اس شہر میں بارش نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔ حکومت سندھ کے ایک عہدیدار کے مطابق برقی شاک ، غرقابی اور عمارتوں کے انہدام کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں ۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ یہ اطلاعات ملی ہیں کہ گذشتہ دو دنوں میں 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ کئی مکانات میں پانی داخل ہوچکا ہے اور برقی سربراہی منقطع ہونے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں تاریکی چھا گئی ۔ برقی سربراہی منقطع ہونے کی وجہ سے پمپ اسٹیشن بھی کام نہیں کررہے ہیں جس سے ہزاروں خاندانوں کو آبی قلت کا سامنا ہے ۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT