Sunday , September 24 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں شدید بارش 24 افراد ہلاک

پاکستان میں شدید بارش 24 افراد ہلاک

کراچی ۔ 23 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی میں شدید بارش کی وجہ سے 24 افراد ہلاک ہوگئے جس کا سلسلہ گذشتہ دو روز سے جاری ہے ۔ پیر سے شروع ہوئی بارش وقفہ وقفہ سے تیز اور دھیمی رفتار سے ہوتی رہی جس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے تاہم بارش کا سلسلہ اب تک رکا نہیں ہے ۔ 2کروڑ کی آبادی والے اس شہر میں بارش نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔ حکومت سندھ کے ایک عہدیدار کے مطابق برقی شاک ، غرقابی اور عمارتوں کے انہدام سے ہلاکتیں ہوئیں ۔ عہدیدار نے بتایا کہ یہ اطلاعات ملی ہیں کہ گذشتہ دو دنوں میں 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT