Thursday , August 24 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں شیعہ کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ

پاکستان میں شیعہ کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ

اسلام آباد،8نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شیعہ رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد شیعہ کمیونٹی کے لوگوں اور پولیس کے درمیان کل جھڑپ ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق شہر میں تشدد کے واقعات کے بعد پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم چلائی تھی۔ تلاشی مہم کے دوران شیعہ رہنماؤں کو گرفتار کئے جانے کے بعد شیعوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو کر شہر کی گلیوں میں مظاہرہ کرنے لگے ۔ مظاہرین نے ٹریفک جام کر دیا اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں ۔ مظاہرین کو ہٹانے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے ۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہو  پولیس نے بتایا کہ شہر میں سلسلہ وار فرقہ وارانہ قتل کے الزام میں بہت سے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار کئے گئے لوگوں میں وہ دو لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے معروف قوال امجد صابری کو اس سال جون میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT