Monday , September 25 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں عسکریت پسندوں نے چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا

پاکستان میں عسکریت پسندوں نے چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا

کراچی 15 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں عسکریت پسندوں نے چار پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پہلا وقاعہ کراچی کے نارتھ ناظم آباد علاقہ میں آج صبح پیش آیا جہاں ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم دہشت گردوں نے ہلاک کردیا ۔ 28 سالہ کانسٹیبل ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا ۔ ایک اور واقعہ میں تین سرحدی نیم فوجی اہلکار اس وقت ہلاک ہوگئے جب نا معلوم بندوق برداروں نے بلوچستان صوبہ میں ان پر فائرنگ کردی ۔ یہ سپاہی کوئیٹہ میں پٹرولنگ کر رہے تھے کہ ان پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور فائرنگ کی ۔

TOPPOPULARRECENT