Tuesday , August 22 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں فضائی حملے ، 55 عسکریت پسند ہلاک

پاکستان میں فضائی حملے ، 55 عسکریت پسند ہلاک

پشاور ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 55 عسکریت پسند آج پاکستانی فوج کے فضائی حملوں میں ہلاک کردیئے گئے ۔ افغانستان کی سرحد سے متصل دو قبائیلی علاقوں پر پاکستانی فوج نے فضائی حملے کئے تھے ۔ پری غرین علاقہ میں فوج سے جھڑپ کے دوران 12 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ۔28 عسکریت پسند شاہوال اور 15 گھڑیامائی علاقوں میں ہلاک ہوئے ۔

 

شمال مغربی پاکستان میں فضائی حملے ، 43 ہلاک
اسلام آباد ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے دوردراز والے شمال مغربی صوبہ کے دو مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج نے فضائی حملے کئے ، جس میں کم از کم 43 انتہاء پسند ہلاک ہوئے۔ 28 انتہاء پسند شاوال علاقہ میں ہلاک ہوئے۔ یہ افغانستان کی سرحد سے متصل قبائیلی علاقہ ہے ۔ آج کے فضائی حملے میں فوج نے دعویٰ کیا ہیکہ کم از کم 65 انتہاء پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ گذشتہ سال جون میں شروع کردہ ضرب عضب مہم میں شدت لاتے ہوئے پاکستانی فوج نے طالبان کے خلاف ہلاکت خیز مہم شروع کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT