Monday , August 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں قرآن بے حرمتی کیس خاتون کی ضمانت منظور

پاکستان میں قرآن بے حرمتی کیس خاتون کی ضمانت منظور

اسلام آباد۔16اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے ساڑھے تین سال تک توہین قرآن مجید کے الزام میں قید رہنے والی خاتون کی ضمانت منظور کرلی۔ مذکورہ مقدمے کی سماعت جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر صدارت سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے لاہور کی کورٹ لکھ پت جیل میں قید والیہا عرفات کو ضمانت کے لئے 25000 روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ ضمانت کے لئے اپیل کو لاہور ہائی کورٹ نے رواں سال 28 اگست کو منعقدہ سماعت میں مسترد کردیا تھا۔ ملزمہ کے ساتھ انسانی حقوق کی خاتون رضا کار اور وکیل عاصمہ جہانگیر عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت سے درخواست کی کہ جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہوجاتا خاتون کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ان کی موکلہ کی ضمانت منظور کئے جانے کے بعد عاصمہ جہانگیر نے ڈان کو بتایا کہ خاتون 2012 سے قید ہیں، اس کے باوجود کہ کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 497 کے مطابق کسی خاتون کو 6 ماہ سے زائد قید میں اس وقت تک نہیں رکھا جاسکتا جب تک کہ اس کو مجرم قرار نہ دیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT