Monday , August 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں مسعود اظہر اور دیگر کے کھاتے منجمد

پاکستان میں مسعود اظہر اور دیگر کے کھاتے منجمد

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں حکام نے 5,100 مشتبہ دہشت گردوں بشمول جیش محمد سربراہ مسعود اظہر کے 400 ملین روپئے سے زائد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ۔ پٹھان کوٹ فضائی اڈے پر دہشت گرد حملے کے بعد مسعود اظہر اس وقت حفاظتی تحویل میں ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی درخواست پر تمام سرکردہ مشتبہ دہشت گردوں کے کھاتے منجمد کئے گئے ہیں ۔ وزارت داخلہ نے ہزاروں مشتبہ افراد کی تین علحدہ فہرستیں روانہ کی ہیں۔ ان میں بعض نامور اور سرکردہ دہشت گرد بھی شامل ہیں ۔ تقریباً 1200 مشتبہ افراد جن کے کھاتے منجمد کئے گئے وہ ’’اے ‘‘ زمرے کی فہرست میں ہیں۔ مسعود اظہر کو اسی زمرے میں رکھا گیا ہے ۔ جنوری میں پٹھان کوٹ حملے کے بعد ہندوستان نے فبروری میں اقوام متحدہ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مسعود اظہر کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT