Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / پاکستان میں ملک گیر سطح پر ’’مارشل لاء‘‘ نافذ کروکے بیانرس

پاکستان میں ملک گیر سطح پر ’’مارشل لاء‘‘ نافذ کروکے بیانرس

اسلام آباد 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک سیاسی پارٹی نے ملک گیر سطح پر سربراہ فوج جنرل راحیل شریف سے ’’مارشل لاء نافذ کرنے‘‘ اور ’’ٹیکنو کریٹس کی حکومت‘‘ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بیانرس اور ہورڈنگس قائم کئے ہیں۔ پاکستان آگے بڑھو پارٹی نے کل 13 شہروں لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگوجہ اور حیدرآباد (سندھ) میں بیانرس اور ہورڈنگس قائم کئے ہیں۔ اخباری اطلاعات کے بموجب سابقہ مہم کے برعکس جنرل راحیل سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نومبر میں اپنے عہدہ سے سبکدوش ہونے سے پہلے مارشل لاء نافذ کریں۔ یہ پیغام وقت کا تقاضہ ہے۔ روزنامہ ڈان کی خبر کے بموجب ٹریفک چوراہے پر ایک بیانر آویزاں کیا گیا ہے جہاں سے چیف منسٹر ہاؤز اور رینجرس ہیڈکوارٹر کراچی کو راستے جاتے ہیں۔ یہاں پر جو بیانرس آویزاں کئے گئے ہیں اُن پر تحریر ہے ’’جانے کی باتیں ہوئی پرانی، خدا کے لئے اب آجاؤ‘‘ علی ہاشمی پارٹی کے مرکزی منتظم اعلیٰ ہیں۔ انھوں نے اخبارات سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اِس مہم کا مقصد سربراہ فوج کو یہ تجویز پیش کرنا ہے کہ مارشل لاء نافذ کرنا یا ٹیکنو کریٹس کی حکومت تشکیل دینا پاکستان کا مقصد بن جانا چاہئے۔ خود راحیل کو اِس کی نگرانی کرنا چاہئے۔ اِن انٹر سرویسس پبلک ریلیشنس نے اس مسئلہ پر گہری خاموشی اختیار کرلی ہے۔ تجزیہ نگار عامر رانا نے کہاکہ تازہ ترین اقدام سے اِس نظریہ کو استحکام حاصل ہوتا ہے کہ کچھ نہ کچھ وجہ ضرور ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیانرس تمام بڑی شاہراہوں پر 13 شہروں میں بلکہ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں بھی آویزاں کئے گئے ہیں حالانکہ کئی چوکیاں قائم ہیں اور سخت صیانتی انتظامات نافذ ہیں۔ نئی پارٹی کی کی فی الحال بنیادیں مستحکم نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT