Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ’’پاکستان میں موجود دہشت گرد گروپس افغانستان میں

’’پاکستان میں موجود دہشت گرد گروپس افغانستان میں

ہندوستان کے مفادات کو نشانہ بنارہے ہیں‘‘
اقوام متحدہ ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)اقوام متحدہ میں افغانستان کے مندوب نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشت گرد گروپس طالبان ، جیش محمد ، القاعدہ وغیرہ ان کے ملک (افغانستان) میں واقع ہندوستانی مفادات و تنصیبات کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ نیز وہ کابل اور اسلام آباد کے درمیان بعض قبائیلی علاقوں کو اپنی محفوظ پناہ گاہوں میں تبدیل کرچکے ہیں۔ افغانستان کے مستقبل مندوب محمود سائیکل نے بیرونی دہشت گردوں سے متعلق ایک جوابی کارروائی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ’’افغانستان میں علاقائی دہشت گرد گروپس اپنے مشترکہ مقاصد اور مفادات کیلئے مقامی طالبان سے تعاون کررہے ہیں۔ ان گروپوں میں لشکر طیبہ ، تحریک طالبان پاکستان ، جیش محمد ، القاعدہ ، لشکر اسلام ، سپاہ صحابہ کے علاوہ ازبکستان کی اسلامی تحریک اور مشرقی ترکی کی اسلامی تحریک بھی شامل ہیں۔ ان دہشت گرد تنظیموں کا مشترکہ مقصد افغانستان میں اسلامی امارات بحال کرنا اور ہندوستانی مفادات کو نشانہ بنانا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT