Tuesday , October 17 2017
Home / Top Stories / پاکستان میں ٹرین حادثہ ، 12 ہلاک 100 زخمی

پاکستان میں ٹرین حادثہ ، 12 ہلاک 100 زخمی

People gather at the site of a train accident in Abe Ghum near Quetta, Pakistan, Tuesday, Nov. 17, 2015. A train carrying 280 passengers derailed in a remote area of southwestern Pakistan on Tuesday, killing the train driver and many passengers and injuring at least 57 people, officials said. (AP Photo/Arshad Butt)

کراچی ۔17 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 12 افراد ہلاک اور دیگر 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے جبکہ ایک مسافر ٹرین پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں پٹریوں سے اُتر گئی ۔ چند ہفتہ قبل بلوچ عسکریت پسندوں نے اس کو حملوں کا نشانہ بنایا تھا ۔ کوئٹہ کے قریب دھماکہ کیا گیا تھا۔ راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کے چار ڈبے آج صبح آب گم کے علاقہ میں ضلع بولان میں پٹریوں سے اُتر گئے ۔ یہ ٹرین صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے آرہی تھی ۔ ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور اس حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہاکہ 12افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کو قریبی صوبائی ہاسپٹل کوئٹہ میں ہنگامی شعبہ میں شریک کردیا گیاہے ۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے کیونکہ کئی زخمی نازک حالت میں ہے ۔ پاکستان ریلوے نے فوری تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے بموجب ٹرین بریک فیل ہونے کی وجہ سے پٹریوں سے اُتر گئی تھی ۔ ذرائع ابلاغ کی خبر کے بموجب بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہاکہ فوج بچاؤ کارروائیوں میں مدد کررہی ہے ۔ 26 افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ جو افراد ہلاک ہوئے ہیں ریلوے ملازمین تھے ۔ بلوچ عسکریت پسند جو عظیم تر خودمختاری کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اکثر ٹرینوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT