Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی ٹروفی کا آرمی پبلک اسکول پشاور میں پہلا پڑاؤ

پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی ٹروفی کا آرمی پبلک اسکول پشاور میں پہلا پڑاؤ

پشاور ، 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹروفی دو روزہ دورے پر پاکستان آئی ہے اور آج یہ ٹروفی پشاور کے آرمی پبلک اسکول لائی گئی جہاں ایک تقریب میں اسکول کے طلبہ نے اس کی رونمائی کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاورکے علاوہ لاہور کو اس ٹروفی کے سفر کیلئے منتخب کیا ہے۔ پشاور موجودہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی چمپئن ہے۔ یہاں اس ٹروفی کو لانے پر پاکستان کے ونڈے کپتان اظہر علی نے اسکول کی پرنسپل کو پاکستانی ٹیم کی شرٹ سوونیر کے طور پر پیش کی۔ اسکول کے طلبہ اور اسٹاف نے ٹروفی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اظہرعلی نے کہا کہ سب کی خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا اعزاز جیتے۔ اس جیت کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے مہلوکین کے نام کیا جائے گا۔ 16 دسمبر 2014ء کو اسی اسکول کے 100 سے زائد طلبہ دہشت گردی کا نشانہ بنے تھے۔ یہ ٹروفی منگل کو لاہور جائے گی، جہاں لاہور جمخانہ میں اس کا فوٹو سیشن ہوگا جس کے بعد پاکستانی ویمنس کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر اور دیگر کھلاڑی ٹروفی کو کنیرڈ کالج لے جائیں گے اور پھر آخری مرحلے میں ٹروفی قذافی اسٹیڈیم پہنچے گی۔ پاکستان کے بعد ٹروفی کی اگلی منزل بنگلہ دیش ہوگی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 8 مارچ سے 3 اپریل تک ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT