Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / پاکستان میں پھنسی ہوئی حیدرآبادی خاتون سے متعلق رپورٹ طلب

پاکستان میں پھنسی ہوئی حیدرآبادی خاتون سے متعلق رپورٹ طلب

نئی دہلی۔ 16 مارچ (پی ٹی آئی) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج پاکستان میں تعینات ہندوستانی ہائی کمشنر سے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک ہندوستانی خاتون کو پاکستان میں پھنس جانے سے متعلق تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس خاتون کے شوہر کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے اور اسے محروس رکھنے کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 44 سالہ محمدی بیگم کا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے جو پاکستان میں پھنسی ہوئی ہے۔ اس نے اپنے والد کو فون کرکے کہا کہ اس کا 60 سالہ پاکستانی شوہر لاہور میں اس کے ساتھ زیادتیاں کررہا ہے اور روزانہ اسے ہراساں کیا جارہا ہے۔ اس خاتون کی شادی 1996ء میں محمد یونس سے ہوئی تھی جس نے اپنی اصل قومیت کو پوشیدہ رکھ کر خود کو عمان کا شہری بتایا تھا۔ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے ہندوستانی ہائی کمشنر سے رپورٹ طلب کی ہے۔ مجلس بچاؤ تحریک کے قائد امجد اللہ خاں خالد نے اس خاتون کی پریشانیوں سے متعلق حکومت کی توجہ مبذول کرائی تھی۔ اس کے بعد ہی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر گوتم سے رپورٹ طلب کی ہے۔ امجد اللہ خاں خالد نے سشما سوراج سے اپیل کی تھی کہ وہ اس خاتون کو ہندوستان لانے میں مدد کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT