Wednesday , September 20 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں کروز میزائیل کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں کروز میزائیل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے دیسی طور پر تیار کردہ ایرلانچڈ کروز میزائیل ’رعد‘ کا کامیاب تجربہ کیا ۔ ملٹری نے کہا کہ اس میزائیل کی رینج 350 کیلو میٹر ہے جو اسے زمین اور سمندر دونوں جگہ فضائی راستہ کے ذریعہ اپنے نشانہ کو حاصل کرنے کی قابلیت عطا کرتا ہے۔ انٹر سرویسیس پبلک ریلیشنس نے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ نوعیت کا یہ میزائیل ایسے نوی گیشن سسٹم سے لیس ہے جو ٹھیک ٹھیک نشانہ کو یقینی بناتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT