Wednesday , October 18 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں کوئلہ کی کان منہدم ‘ 8ہلاک

پاکستان میں کوئلہ کی کان منہدم ‘ 8ہلاک

پشاور ۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کوئلہ کی ایک منہدم ہوجانے سے کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ کان گیس کے دھماکہ سے پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقہ میں منہدم ہوگئی تھی ۔آج چار لاپتہ افراد کے ہلاک ہوجانے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ۔ کل بچاؤ کارکنوں کے بموجب کان میں 65 مزدوروں کے پھنسے ہوئے ہونے کی اطلاع دی گئی تھی ۔ اس علاقہ میں زبردست بارش جاری ہے جس کی وجہ سے بچاؤ کارروائیوں میںمشکلات پیش آرہی ہیں ‘ تاہم سرکاری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کوئلہ کی کان دھماکہ کی وجہ سے منہدم ہوگئی جو گیس کے ارتکاز کا نتیجہ تھا ۔ فوج اور فرنٹیئر کور کے 100سے زیادہ فوجی بچاؤ کارروائی میں مصروف ہیں ۔ جن افراد کو بچالیا گیا ہے وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔ مہلوکین اور زخمیوں کی اکثریت ضلع سانگلا کی متوطن ہے ۔گورنرخیبرپختون خواہ اقبال ظفر جگرا نے اس حادثہ پر اظہار رنگ کیا ہے اور عہدیداروں کو بچاؤ کارروائیوں کا حکم دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT