Monday , August 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں گرلز کالج کے قریب فائرنگ کا تبادلہ

پاکستان میں گرلز کالج کے قریب فائرنگ کا تبادلہ

خوفزدہ لڑکیوں نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی، 12 زخمی
اسلام آباد ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی صوبہ پنجاب میں ایک ویمنس کالج کے قریب فائرنگ کے بعد بھگدڑ کے نتیجہ میں کم سے کم 12 لڑکیاں زخمی ہوگئیں۔ راولپنڈی کے سرمیہ چوک میں واقع وقارالنساء کالج گورنمنٹ گرلز کالج میں یہ واقعہ پیش آیا۔ علاقائی پولیس افسر فخرسلطان نے کہا کہ پولیس اور کار کے سارقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا، جس سے سنسنی پھیل گئی اور طالبات نے اس شوٹنگ کو دہشت گرد حملہ سمجھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس واقعہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے‘‘۔ ایک دوسرے عہدیداروں نے کہا کہ فائرنگ کی آوازوں کے ساتھ کالج کی لڑکیاں خوفزدہ ہوگئیں اور جان بچانے کیلئے بھاگنے لگیں۔ چند لڑکیوں نے کالج کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی۔ چند دوسروں نے کالج کی چار دیواری سے چھلانگ لگائی جس کے نتیجہ میں ایک درجن لڑکیاں زخمی ہوئی ہیں جن کا علاج کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT