Thursday , July 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان میں ہندوستان کو شکست دینے کی صلاحیت:رزاق

پاکستان میں ہندوستان کو شکست دینے کی صلاحیت:رزاق

کراچی ۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ ہندوستان کو چیمپئنز ٹرافی میں شکست کیلئے پاکستانی موجودہ ٹیم کافی ہے حالانکہ اس کے پاس بگ ہٹرز کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ٹیم میں شرجیل خان اور عمر اکمل جیسے جارحانہ بیٹسمین موجود نہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان کی جو بھی ٹیم میدان میں اتارے گی اس میں اتنی اہلیت ہے کہ ہندوستانی ٹیم کو شکست دے۔ سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے پاس اب بھی احمد شہزاد،بابر اعظم،اظہرعلی اور شعیب ملک جیسے بیٹسمینس موجود ہیں جبکہ سرفراز احمد اور عماد وسیم بھی اپنا موثر کردار نبھا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT