Sunday , August 20 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں ہندوستان کیساتھ اچھے روابط کو بڑی اہمیت

پاکستان میں ہندوستان کیساتھ اچھے روابط کو بڑی اہمیت

سبکدوش ہائی کمشنر راگھون کی خدمات کی ستائش۔ نواز شریف کے خصوصی مددگار طارق فاطمی کا بیان
اسلام آباد ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اپنے پڑوسی ہندوستان کے ساتھ اچھے روابط کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور وزیرامور خارجہ سشماسوراج کی یہاں ریجنل میٹنگ میں موجودگی سے خطہ میں امن و استحکام کی مشترک خواہش کو تقویت ملے گی، وزیراعظم نواز شریف کے ایک اعلیٰ مددگار نے آج یہ بات کہی۔ وزیراعظم کے خصوصی مددگار برائے امورخارجہ سید طارق فاطمی نے سبکدوش ہونے والے ہندوستانی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون سے وداعی ملاقات کے دوران سشماسوراج کی ہاٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کو خیرسگالانہ اقدام قرار دیا۔ دفترخارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فاطمی نے ہندوستان کے ساتھ اچھے پڑوسی کے تعلقات کے قیام کو پاکستان کی جانب سے اہمیت دیئے جانے پر زور دیا اور نشاندہی کی کہ ہاٹ آف ایشیا استنبول کانفرنس میں ہندوستانی وزیرخارجہ کی موجودگی سے اچھا تاثر ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کی اس مشترک خواہش کو تقویت ملے گی کہ خطہ میں امن اور استحکام قائم کیا جائے۔ انہوں نے راگھون کی خدمات کی ستائش کی جو انہوں نے ہندوستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے اپنی میعاد کے دوران پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے کی ہے۔ فاطمی نے امید ظاہر کی کہ آنے والے انڈین ہائی کمشنر ہی دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ روابط کا فروغ جاری رکھیں گے۔

TOPPOPULARRECENT