Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں ہندو مندروں کی تزئین نو

پاکستان میں ہندو مندروں کی تزئین نو

اسلام آباد ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تاریخی ہندو مندر کی عمارت کی تزئین نو کرنا اور سہولتوں کو بہتر بنانا چاہتا ہے تاکہ زیادہ بھگتوں کو درشن کرنے کیلئے آنے کی ترغیب مل سکے۔ 120 ہندوستانی یاتری پاکستان کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے اس قدیم مندر میں پہنچ کر دونوں ممالک کے درمیان امن کی بحالی کیلئے دعا کی۔ 124 یاتری دو روزہ دورہ پر کٹس راج مندر چکوال پہنچے تھے اور وہ اپنے سرکاری استقبال پر پرجوش ہوگئے تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدرنشین تخلیہ ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ محمد صدیقی فاروق نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ہمیشہ پائیدار امن کا خواب دیکھتے ہیں۔ ایسا صرف اس وقت ممکن ہے جبکہ دونوں ممالک کی حکومتیں پائیدار امن کے حصول کیلئے اقدامات کریں۔

TOPPOPULARRECENT