Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں ہندو ڈاکٹر کا گولی مار کر قتل

پاکستان میں ہندو ڈاکٹر کا گولی مار کر قتل

کراچی۔6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے کراچی شہر کی پاک کالونی میں ایک 56 سالہ ہندو ڈاکٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ویسٹ اختر فاروق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر پریتم داس، حسرت موہانی کالونی میں اپنے کلینک میں موجود تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔ جس وقت ڈاکٹر پر حملہ کیا گیا، ان کا اٹینڈنٹ اس وقت موبائیل کارڈ خریدنے گیا ہوا تھا۔ ڈاکٹر کو سینے میں گولی ماری گئی۔ گولی کی آواز سن کر اسسٹنٹ کلینک پہنچا، جہاں اس نے ڈاکٹر کو خون میں لت پت دیکھا جس کے بعد اس نے اپنے دوست کی مدد سے انہیں رکشہ کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔

TOPPOPULARRECENT