Tuesday , September 26 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں 23 افراد لاپتہ

پاکستان میں 23 افراد لاپتہ

پشاور ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے بچاؤ کارکن زمین کھسکنے کے واقعات سے شمالی پاکستان میں ملبہ میں پھنسے ہوئے 23 افراد تک پہنچنے کی جان توڑ کوشش کررہے ہیں۔ زبردست بارشوں کے بعد پاکستان میں زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے تھے اور ہلاکتوں کی جملہ تعداد 92 ہوچکی ہے۔ 23 افراد ہلاک ہیں جو سمجھا جاتا ہیکہ ملبہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ آفت سماوی قومی انتظامیہ کے عہدیداروں نے کہا کہ 1200 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور شمالی پاکستان کے پہاڑی علاقہ میں سڑکیں عبور کرنے کے قابل نہیں رہیں۔ مواصلات کا سلسلہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے یہ پتہ چلانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں کہ کتنے لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

پاکستانی پنجا ب میں پولیس اور فوج کی مخالف دہشت گردی کارروائی
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے بارے میں کئی دن کی الجھن کے بعد فوج نے آج پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پاکستانی صوبہ پنجاب میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ حال ہی میں لاہور میں بم حملوں سے 72 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں زیادہ تر مہلوکین عیسائی تھے۔ وزیراعظم نواز شریف فوج کی زیرقیادت کارروائی کا حکم دینے سے ہچکچارہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT