Thursday , March 30 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں 3دہشت گردوں کوپھانسی دیدی گئی

پاکستان میں 3دہشت گردوں کوپھانسی دیدی گئی

اسلام آباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان نے آج تین سخت گیر اسلامی دہشت گردوں کو انسانیت سوز دہشت گردانہ واقعات میں ملوث پائے جانے پر سزائے موت دے دی ۔ متنازعہ خصوصی فوجی عدالت نے انہیں قصور وار قرار دیا تھا ۔ دریں اثناء فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تینوں سخت گیر دہشت گردوں کو انتہائی سیکوریٹی والی جیل موقوعہ ساہیوال ڈسٹرکٹ ، صوبہ پنجاب میں پھانسی پر لٹکادیا گیا ۔ تینوں مجرمین دہشت گردی سے مربوط متعدد واقعات بشمول مسلح افواج اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیز پر حملہ میں ملوث پائے گئے تھے جن کی شناخت زمان خان ، شوالح اور محمد ذیشان کی حیثیت سے کی گئی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ فوجی عدالت نے یوں تو اب تک 161 ملزمین کو سزائے موت سنائی ہے لیکن پھانسی پر صرف 21 ملزمین کو ہی لٹکایا گیا ہے ۔

پاکستان میں گلگت ۔ بالتستان کو صوبہ بنانے کی تیاریاں
اسلام آباد۔ 15  مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان حکمت عملی والے گلگت۔ بالتستان خطہ کو پانچویں صوبہ کی حیثیت سے اعلان کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ یہ ایک ایسا قدم ہوگا جس سے ہندوستان کو بھی تشویش لاحق ہوسکتی ہے کیونکہ یہ علاقہ متنازعہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے داخلی صوبائی رابطہ کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے جیو ٹی وی کو بتایا کہ اُمور حارجہ کے مشیر سرتاج عزیز کی قیادت میں ایک کمیٹی نے یہ گلگت ۔ بالتستان کو صوبہ قرار دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ گلگت ۔ بالتستان کو پاکستان کا ایک صوبہ بنادیا جائے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ پاکستان، گلگت ۔ بالتستان کو ایک علیحدہ جغرافیائی خطہ تصور کرتا ہے جہاں اس کی علیحدہ علاقائی اسمبلی ہے اور ایک منتخبہ وزیراعلیٰ ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT