Monday , August 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں 3 خاتون عسکریت پسند گرفتار

پاکستان میں 3 خاتون عسکریت پسند گرفتار

لاہور ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تین خاتون عسکریت پسند جن کا تعلق ممنوعہ تنظیم پاکستانی طالبان سے ہے اور جو پاکستانی صوبہ پنجاب میں دہشت گرد حملوں میں ملوث رہ چکی ہیں، آج خودکش جاکٹوں اور دستی بموں کے ساتھ گرفتار کرلی گئیں۔ یہ واقعہ ضلع سرگودھا میں پیش آیا۔ سیم نالہ علاقہ میں دھاوے کے دوران سی آئی ڈی کے عہدیداروں پر دو حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ کی گئی تو حملہ آور فرار ہوگئے لیکن تین مشتبہ خواتین گرفتار کرلی گئی جو فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی۔ عسکریت پسند ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کی ارکان ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ انہوں نے پاکستانی پنجاب میں کئی دہشت گرد حملوں میں مدد کی تھی۔ خواتین نے اپنے نام اور پتوں کا تفتیش کے دوران انکشاف کردیا۔

TOPPOPULARRECENT