Tuesday , October 24 2017
Home / عرب دنیا / پاکستان میں 43ہندستانی ماہی گیرگرفتار

پاکستان میں 43ہندستانی ماہی گیرگرفتار

اسلام آباد، 21نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے بحیرہ عرب کے اپنی سرحد میں مبینہ طور پر داخل ہونے والے کم از کم 43 ہندستانی ماہی گیروں کو آج گرفتار کر لیا۔پاکستان سمندری سیکورٹی ایجنسی نے ان ماہی گیروں کو صوبہ سندھ کے ساحل کے نزدیک سے پکڑا اور ان کو کراچی لے جایا گیا۔ ایجنسی کے ایک اہلکار نے بتایاماہی گیروں کے خلاف آگے معاملہ درج کرنے کے لئے ان کو ڈاک تھانہ کے سپرد کر دیا گیا۔ڈاک تھانہ کے ایک پولیس افسر نے کہاکہ ہندستانی ماہی گیر مچھلی پکڑنے کے لیے پاکستان کی سرحد میں گھس آئے تھے اور اب ان ماہی گیروں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پیر کو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔گرفتار کئے گئے 43 ہندستانی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT