Tuesday , October 17 2017
Home / عرب دنیا / پاکستان میں 5,000 روپئے کی کرنسی بند نہیں کی جائے گی : حکومت

پاکستان میں 5,000 روپئے کی کرنسی بند نہیں کی جائے گی : حکومت

اسلام آباد ۔ 26 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے ملک میں کرپشن سے نمٹنے کیلئے 5,000 روپئے کی کرنسی کا چلن بند کرنے سے متعلق اطلاعات کو آج مسترد کردیا۔ وزارت فینانس نے ایک بیان میں کہا کہ 5,000 روپئے کی نوٹ منسوخ کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے اور حکومت نے اس بارے میں کوئی فیصلہ بھی نہیں کیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان میں بڑی قدر والی 5,000 روپئے والی کرنسی دیگر بڑی کرنسیوں جیسے امریکی 100 ڈالر کی نوٹ ، یورو 200 اور پاؤنڈ اسٹرلنگ 50 کے مقابلے کافی کم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT