Thursday , September 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں 5000 روپئے کی کرنسی بند نہیں کی جائیگی: وزیرمالیات

پاکستان میں 5000 روپئے کی کرنسی بند نہیں کی جائیگی: وزیرمالیات

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں گذشتہ ہفتہ 500 اور 1000 روپئے کے کرنسی نوٹوں کے چلن کو بند کردینے کا اثر پاکستان میں بھی محسوس کیا گیا کیونکہ وہاں بھی یہ افواہیں گشت کررہی ہیں کہ حکومت پاکستان 5000 روپئے کے کرنسی نوٹوں اور 40,000 روپئے کے پرائز بانڈس کا چلن بند کرنے والی ہے۔ وزیرمالیات پاکستان اسحق ڈار نے میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ایسی کوئی تجویز حکومت کے زیرغور نہیں ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر وضاحت کی کہ 5000 روپئے کے کرنسی نوٹوں کا چلن بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی 40,000 روپیوں کے پرائز بانڈس سے دستبرداری اختیار کی جائے گی۔ یاد رہیکہ وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی معاون ہارون اختر نے کل ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ بڑی مالیت کی کرنسی نوٹوں اور پرائز بانڈس کا چلن بند کردینے کی تجویز پر حکومت غور کررہی ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز نے دستاویز پیش کئے
اسلام آباد،15نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سپریم کورٹ میں آج پناما پیپرس معاملے کی سماعت شروع ہونے سے پہلے وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے اپنے اثاثے کی قانونی حیثیت کے بارے میں دستاویزی ثبوت پیش کئے ۔وزیراعظم اور ان کی بیٹی کے ذریعہ پیش دستاویز 400صفحات پر مشتمل ہیں جو 2011کے بعد سے ان کی جائداد کے لین دین سے متعلق ہیں۔ سپریم کورٹ نے سبھی فریقوں کے کہا تھا کہ وہ پناما پیپرس کے بارے میں اپنے دعوے کی تصدیق سے متعلق ثبوت پیش کریں۔جسٹس آصف سعید کھوسا نے وزیراعظم کے وکیل سے خاص طورپر کہا تھا کہ وہ اپنے دعوے کے بارے میں عدالت کو مطمئن کرنے کیلئے ثبوت پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT