Tuesday , May 30 2017
Home / پاکستان / پاکستان میں 84% شہری معیاری پانی سے محروم

پاکستان میں 84% شہری معیاری پانی سے محروم

اسلام آباد ۔8 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی شہریوں میں 84 فیصد تناسب ایسے شہریوں کا ہے جن کی محفوظ پینے کے پانی تک رسائی نہیں ہے ۔ وزیر برائے سائنس و ٹکنالوجی رانا تنویر حسین نے سنیٹ میں یہ بات بتائی ۔ انگریزی اخبار ڈان نے یہ اطلاع دی ۔ مسٹر حسین کے مطابق پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ری سورسیس (PCRWR) کے ذریعہ کی گئی ایک اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی کہ ملک میں آبی سربراہی اسکیم کی کارکردگی کا تناسب 72 فیصد ہے اور اس میں سے بھی 84 فیصد سربراہ کیا جانے والا پانی انسانی استعمال کے قابل نہیں ہے لہذا پاکستان کی 195 ملین آبادی میں 84 فیصد آبادی کی رسائی محفوظ اور صحت بخش آبی سربراہی تک نہیں ہے جو یقینا ایک افسوسناک بات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT