Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / پاکستان نہیں جائیں گے ، ہندوستان ہمارا ملک ، زدوکوبی میں ہلاک کسان کے فرزند کا بیان

پاکستان نہیں جائیں گے ، ہندوستان ہمارا ملک ، زدوکوبی میں ہلاک کسان کے فرزند کا بیان

نئی دہلی ۔ /7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گاؤ دہشت گردوں کی جانب سے شدید زدوکوبی کے بعد فوت ہونے والے ایک ڈیری فارمر کے فرزند ارشاد خان نے کہا کہ وہ کہیں نہیں جارہے ہیں وہ ہندوستانی ہے اور یہیں رہیں گے ۔ وہ پاکستان نہیں جائیں گے ۔ ہندوستان ہمارا ملک ہے ۔ ہم مسلمان پاکستان نہیں جائیں گے اور وہاں نہیں رہیں گے ۔ ہندوستان ہمارا مادر وطن ہے ۔ ارشاد خان نے کہا کہ وہ اپنے والد کے لئے انصاف طلب کررہے ہیں ۔ 24 سالہ ارشاد خان نے جنہیں یکم اپریل کو الوار میں گاؤ دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کرکے نشانہ بنایا گیا تھا ۔ الزام عائد کیا کہ پولیس اور حکومت ملزمین کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے ۔ یہاں بھومی ادھیکار آندولن جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد خان نے کہا کہ ملک میں گاؤ رکھشک کے نام پر ہجوم کو نہتے عوام پر حملے کرنے کی کھلی چھوٹ دی جارہی ہے اور حکومت ان کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کررہی ہے ۔ ملک کے عوام کو مذہب کے نام پر منقسم کیا جارہا ہے ۔مسلمانوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ ہندوستان چھوڑکر پاکستان چلے جائیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT