Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان نے دبئی ٹسٹ 178 رنز سے جیت لیا

پاکستان نے دبئی ٹسٹ 178 رنز سے جیت لیا

دبئی۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انگش اسپنر عادل رشید کی تنہا کوشش آخری لمحات میں دم توڑ گئی اور پاکستان نے دبئی ٹسٹ میں 178 رنز کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف رواں سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ پاکستان کو دبئی ٹسٹ میں کامیابی کے لئے چائے کے وقفہ کے بعد صرف 3 وکٹیں درکار تھیں لیکن تیسرا ہی ٹسٹ کھیل رہے عادل رشید نے تقریباً 4 گھنٹے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بولروں کو کامیابی سے حتی الامکان دور رکھنے کی کوشش کی۔ عادل رشید نے172 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 61 رنز اسکور کرنے کے علاوہ اسٹیورٹ براڈ، ووڈ اور جیمس اینڈرسن کے ہمراہ ٹیم کو امکانی شکست سے محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ براڈ نے 42 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 30 رنز، ووڈ نے 94 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 29 رنز اور انڈرسن 13 گیندیں کھیلنے کے باوجود کوئی رن نہیں بنایا لیکن وہ پاکستانی بولروں کو وکٹ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہونے نہیں دیئے۔ عادل رشید نے شاندار بیٹنگ کرنے کے بعد بالآخر آخری لمحات میں پاکستان کے لئے کامیاب ترین ثابت ہونے والے بولر یاسر شاہ کی گیند پر ڈرائیو شارٹ کھیلنے کی کوشش میں یونس خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ شاہ نے 43.3 اوورس میں 87 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ذولفقار بابر نے 47 اوورس میں صرف 53 رنز دینے کے علاوہ تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاسٹ بولر عمران خان نے 42 رنز کے عوض 2 جبکہ وہاب ریاض نے آخری لمحات میں اسٹیورٹ براڈ کو بولڈ کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی۔ انگلینڈ کے لئے جیو روٹ نے 71 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مہمان ٹیم دوسری اننگ میں 312 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔ قبل ازیں پاکستان نے اپنی دوسری اننگ 354/6 پر ختم کرنی تھی جس میں یونس خان نے 118 رنز کی شاندار سنچری بنائی ہے۔ جبکہ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 242 رنز اسکور کر پائی تھی اس کے علاوہ چوتھی اننگز میں انگلش ٹیم نے 300 سے زائد رنز اسکور کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ایک چمپئن ٹیم کی طرح مظاہرہ کیا۔ پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پہلی اننگز میں ان کی شاندار بولنگ پر مقابلہ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT