Wednesday , May 24 2017
Home / دنیا / پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی موضوع بنایا

پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی موضوع بنایا

او آئی سی اجلاس میں گوئیترس سے ملیحہ لودھی کی بات چیت
اقوام متحدہ ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کے ایک اجلاس میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوئیترس سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کو اٹھاتے ہوئے ہندوستان کے ساتھ اس مسئلہ کی پرامن یکسوئی پر زور دیا۔ اس عالمی ادارہ کے ہیڈکوارٹرز پر تنظیم اسلامی تعاون کے سفیروں کی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے ایک گھنٹہ تک بات چیت کے دوران پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملیحہ لودھی نے اس اجلاس میں مسئلہ کشمیر کی پرامن یکسوئی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بگڑتی ہوئی صورتحال جنوبی ایشیاء کو غیرمستحکم کرسکتی ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ برصغیر میں ایک اور بحران کو ٹالنے کیلئے کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کو حل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر ایک طویل عرصہ سے اقوام متحدہ کے ایجنڈہ میں شامل ہے اور او آئی سی کے ہر اعلامیہ میں اس کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔ اس اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کو درپیش صورتحال کے علاوہ مسئلہ فلسطین اور اسلام سے خوف و نفرت کے واقعات جیسے مسائل بھی زیربحث رہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان کوئیتریس کشمیر کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن اس مسئلہ کی  یکسوئی کیلئے کبھی کوئی راست مداخلت نہیں کی۔ ان کے ترجمان متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے ہندوپاک پر زور دیا ہیکہ وہ مذاکرات کے ذریعہ مسئلہ کشمیر کو حل کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT