Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان نے ووشو چمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے ووشو چمپئن شپ جیت لی

لاہور ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سہ ملکی ووشو چمپئن شپ کا تین روزہ میلہ پاکستان کی جیت کے ساتھ ختم ہو گیا۔ چمپئن شپ میں گیارہ مختلف ایونٹس کے مقابلے ہوئے۔ مجموعی طور پر اصل مقابلہ پاکستان اور افغان کھلاڑیوں کے درمیان تھا۔ مقابلوں میں ایک بار امپائرز کے فیصلے پر افغان کھلاڑیوں کے بائیکاٹ سے ماحول خراب ہوا لیکن انتظامیہ نے ایک گھنٹہ مذاکرات کے بعد انہیں منا لیا۔ ہوم گراؤنڈ پر انٹرنیشنل مقابلے ملنے پر پاکستانی کھلاڑی بہت پرجوش تھے اور مہمان کھلاڑی بھی ان مقابلوں سے خوب محظوظ ہوئے۔ پاکستان پانچ گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے، افغانستان تین کے ساتھ دوسرے، ایران نے دو اور لاہور کی ٹیم نے ایک گولڈ میڈل جیتا۔

TOPPOPULARRECENT