Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / پاکستان نے 3316 سکھ یاتریوں کو ویزا دیا

پاکستان نے 3316 سکھ یاتریوں کو ویزا دیا

نئی دہلی، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے سکھوں کے پہلے گرونانک دیو کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب کی یاترا کے لئے 3316 سکھوں کو ویزے جاری کئے ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن نے آج یہاں بتایا کہ پاکستان نے 12 سے 21 نومبر کے درمیان ’گرو پرب‘کے موقع پر 3316 ہندوستانی سکھ یاتریوں کو ویزا جاری کیا ہے ۔ ہائی کمیشن نے کہا کہ پاکستان نے عوام کے درمیان رابطہ بڑھانے اور مذہبی سیاحت کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپنی کوششوں کے تحت 1974 ء کے باہمی پروٹوکول میں درج تعداد سے زیادہ تعداد میں ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT