Wednesday , September 20 2017
Home / عرب دنیا / پاکستان نے 78 ہندوستانی ماہی گیر رہا کر دیے

پاکستان نے 78 ہندوستانی ماہی گیر رہا کر دیے

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سے انتہائی کشیدہ تعلقات کے باوجود پاکستان نے اپنے ہاں قید ہندوستانی ماہی گیروں میں سے 78 کو رہا کر دیا ہے جو پیر کو اپنے وطن واپس چلے گئے۔ پاکستانی حکام کے مطابق ان قیدیوں کو جذبہ خیرسگالی کے طور پر اتوار کو کراچی کی لانڈھی جیل سے رہا کیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ان ماہی گیروں کو گزشتہ سال پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر تحویل میں لیا گیا تھا۔پاکستان اور ہندوستان کے ماہی گیر اکثر ایک دوسرے کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہوئے حکام کی حراست میں آ جاتے ہیں۔ان خلاف ورزیوں کی عموماً وجہ ماہی گیروں کی کشتیوں میں سمت اور حدود بتانے والے جدید آلات کا نہ ہونا بتایا جاتا ہے اور اسی بنا پر یہ نادانستہ طور پر مخالف ملک کی حدود میں پہنچ جاتے ہیں۔یکم جولائی کو پاکستان کی طرف سے ہندوستان کو فراہم کی گئی فہرست کے مطابق پاکستانی جیلوں میں 494 ماہی گیروں سمیت 546 ہندوستانی شہری قید تھے۔

TOPPOPULARRECENT