Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / پاکستان نے 86 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا

پاکستان نے 86 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا

لاہور۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج واگھا سرحد پر 86 ہندوستانی ماہی گیروں کو حوالے کردیا ہے۔ ایک دن قبل حکام نے ان تمام کو ایک سال سزائے قید پوری ہونے پر رہا کیا تھا۔ رینجرس عہدیدار میجر وحید نے کہاہیکہ ہم نے 86 ہندوستانی ماہی گیروں کو ان کے دستاویزات کی جانچ کے بعد ہندوستانی حکام کے حوالے کردیا ہے۔ پاکستان نے ان تمام کو کل کراچی میں مالیر جیل سے رہا کیا تھا۔ جاریہ ماہ دوسری مرتبہ پاکستان نے ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کیا ہے۔ 6 مارچ کو 87 اور اب 86 ماہی گیروں کے ساتھ ہی جملہ 173 ماہی گیروں کی رہائی عمل میں آئی۔ اس وقت مالیر جیل میں تقریباً 377 ہندوستانی قیدی ہیں۔ ان میں سے 116 کو اپنی سزاء پوری کرنی ہے جبکہ مابقی 261 زیردریافت قیدی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT