Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان وارم اپ میچ منسوخ

پاکستان وارم اپ میچ منسوخ

کولکتہ ۔ 11 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام)حکومت پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے اپنی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی پر ظاہر کردہ اندیشوں کے سبب پڑوسی ملک کی یہاں آمد پر پیداشدہ تعطل و الجھن کے درمیان بنگال کے خلاف پاکستانی ٹی ۔ 20 ٹیم کا کل یہاں منعقدہ وارم اپ میچ منسوخ کردیا گیا ۔ پاکستانی ٹیم کا کل رانجی کی بنگال ٹیم سے وارم اپ مقابلہ مقرر تھا لیکن ٹیم کے دورہ کیلئے حکومت کی منظوری میں پیداشدہ تعطل کے بعد اس مقابلہ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ بنگال کے کرکٹ اسوسی ایشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’’اعلیٰ سطحی اجلاس جاری ہے اور بہت ممکن ہے کہ وہ ( پاکستانی ٹیم ) کل صبح یا شام تک براہ دبئی یہاں پر پہونچ سکتی ہے ‘‘ ۔ پاکستانی ٹیم کی آمد میں تاخیر کے سبب 19 مارچ کو اس ٹیم کے دھرم شالہ سے دوسرے مقام کو منتقلی میچ کے ٹکٹوں کی فروخت بھی تاخیر پذیر ہوگئی ہے جو 16 مارچ سے شروع ہوگی ۔ توقع ہے کہ دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستانی ٹیم کے مقابلہ 14 مارچ کو ایڈن گارڈنس میں سری لنکا سے ہوسکتا ہے ۔ تادم تحریر موصول اطلاع کے بموجب حکومت پاکستانی نے اپنی ٹیم کوہندوستان کے سفر کی اجازت دیدی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT