Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / پاکستان :وزیر اعلیٰ کے مشیر سردار سورن سنگھ فائرنگ سے ہلاک

پاکستان :وزیر اعلیٰ کے مشیر سردار سورن سنگھ فائرنگ سے ہلاک

اسلام آباد۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بونیر میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور اور رکن صوبائی اسمبلی سردار سورن سنگھ کو ہلاک کر دیا ہے۔بونیر سے پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ بونیر کے علاقے پیر بانا میں سردار سورن سنگھ کا آبائی مکان ہے۔ جمعہ کو شام کے وقت نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی۔سورن سنگھ کو ایک ہی گولی آنکھ کے قریب ماتھے پر لگی ہے۔ اہلکاروں نے بتایا کہ سورن سنگھ کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

TOPPOPULARRECENT