Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / پاکستان و چین کے قبضے والے کشمیر کو واپس لیا جائے‘ بھاگوت

پاکستان و چین کے قبضے والے کشمیر کو واپس لیا جائے‘ بھاگوت

آگرہ 21 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے آج کہا کہ ہندوستان کو چاہئے کہ وہ پاکستان اور چین کے قبضہ والے کشمیر کے حصوں کو واپس ہندوستان میں شامل کرنے کے امکانات تلاش کرے ۔ آگرہ کالج میں کچھ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت اس مئسلہ سے موثر انداز میں نمٹے گی اور کشمیر کے ان حصوں کو دوبارہ ہندوستان میں شامل کرنے کے اقدامات کریگی جو پاکستان اور چین کے قبضے میں ہیں۔ بھاگوت نے یہ تاثر دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور بلوچستان کے تعلق سے وزیراعظم مودی کے ریمارکس کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ بھاگوت نے کہا کہ پارلیمنٹ میں دو مرتبہ قرار دادیں متفقہ طور پر منظور ہوئیں کہ مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ یہ مسئلہ پیچیدہ ہے لیکن مرکز کی این ڈی اے حکومت اس کا کوئی نہ کوئی حل دریافت کرلیگی ۔

TOPPOPULARRECENT