Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان ٹوئنٹی20 کی بہترین ٹیم: ہاشم آملہ

پاکستان ٹوئنٹی20 کی بہترین ٹیم: ہاشم آملہ

لاہور۔27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )ورلڈ الیون کے ہمراہ ٓئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے منتخب ہونے والے جنوبی افریقی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ہاشم آملہ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کو پر جوش قراردیتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو اس طرز کی بہترین ٹیم قرار دے دیا ہے۔ ہاشم آملہ نے مزیدکہا کہ ہم پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد کرنے پر بے حد خوش ہیں۔انھوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کا حصہ بننے والے کھلاڑی پاکستانی میدانوں میں مداحوں کے سامنے بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پر جوش ہیں۔ہاشم آملہ نے پاکستانی ٹیم کو مشکل حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی طرز کی سب سے بہترین ٹیم ہے، اور حال ہی میں چیمپیئنز ٹرافی بھی اپنے نام کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT