Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان ٹور میچ میں 208 پر آؤٹ محمد عامر (3/3) کا عمدہ جوابی وار

پاکستان ٹور میچ میں 208 پر آؤٹ محمد عامر (3/3) کا عمدہ جوابی وار

کینز ، 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) محمد عامر نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ کے آج پہلے دن بیٹسمنوں کی مجموعی طور پر ناکامی کے بعد شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبانوں کو 3/4 تک گھٹانے میں کلیدی رول (3/3) ادا کیا۔ دیگر وکٹ راحت علی نے لی ہے۔ یہاں سہ روزہ میچ کا ٹاس جیت کر مصباح الحق نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم 21 رنز کے ٹیم اسکور پر اوپنر سمیع اسلم (10) آؤٹ ہونے کے بعد سے پاکستانیوں کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ کبھی نہیں تھما، حتی کہ اُن کی اننگز 208 پر سمٹ گئی۔ کپتان مصباح 44 گیندیں کھیل کر 20 رنز پر آخر تک ناٹ آوٹ رہے۔ یونس خان نے 54 کا ٹاپ اسکور کیا جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 39 رنز بنائے۔ اظہر علی 23 اور بابر اعظم 16 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ کیمرون ویلنٹ (4/36) سی اے XI کی طرف سے کامیاب ترین بولر ثابت ہوئے۔
کیشپ کی کوارٹر فائنلز میں رسائی
جوجو (کوریا) ، 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کامن ویلتھ گیمز چمپئن پی کیشپ کوریا ماسٹرز گرانڈ پری گولڈ کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے آج یہاں مینس سنگلز کامپٹیشن میں چین کے ژو زیقی کے مقابل تین گیم میں سنسنی خیز جیت پائی۔ 45 منٹ کے میچ کا اسکور کیشپ کے حق میں 21-11، 13-21، 21-8 رہا۔ حیدرآبادی شٹلر کو اب مقامی کھلاڑی جیان ہیاک کا سامنا رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT