Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / پاکستان پر اعتماد نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں: راج ناتھ

پاکستان پر اعتماد نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں: راج ناتھ

گریٹر نوئیڈا (یوپی) 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو پاکستان کے تیقن پر بھروسہ نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کے خاطیوں کے خلاف ہندوستان کے فراہم کردہ ثبوتوں کی بناء پر کارروائی کرے گا۔ حکومت پاکستان مؤثر کارروائی کا تیقن دے چکی ہے اس لئے بہتر یہی ہوگا کہ ہم انتظار کریں اور دیکھیں۔ وہ ایک تقریب کے موقع پر علیحدہ طور پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT