Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / پاکستان چمپیئنس ٹرافی کے فائنل میں داخل

پاکستان چمپیئنس ٹرافی کے فائنل میں داخل

انگلینڈ کو 8 وکٹس سے شکست ، حسن علی مین آف دی میچ

کارڈیف ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج انگلینڈ کو 8 وکٹس سے ہرا کر چمپیئنس ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کارڈیف میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے شاندار بولنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 211 پر آؤٹ کردیا (اننگس اسپورٹس صفحہ پر) ۔ اس کے جواب میں پاکستان نے 37.1 اوورس میں 215/2 رنز بناتے ہوئے یہ میچ جیت لیا۔ اظہر علی نے شاندار 76 اور فخر زماں نے 57 رنز بنائے جبکہ بابراعظم 38 اور محمد حفیظ 31 پر ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کامیابی کا سہرا ساری ٹیم کی مشترکہ کوششوں کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے خلاف ہوئی شکست کے بعد ٹیم میں کامیابی کا جذبہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے اچھی بولنگ کی۔ محمد عامر بہتر مظاہرہ نہیں کرپائے لیکن رومان رئیس نے اچھی بولنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف میچ کے بعد ٹیم میں مثبت تبدیلی آئی۔ انگلینڈ کے کپتان مرگن نے کہا کہ ٹیم حالات سے خود کو ہم آہنگ نہیں کرپائی۔ پاکستان نے ہر شعبہ میں اچھا مظاہرہ کیا ہے۔ اگر ہم 250-270 رنز اسکور کرتے تو یہ مسابقتی اسکور ہوتا لیکن ہمارا اسکور کافی کم رہا۔ حسن علی کو 35 رنز کے عوض 3 وکٹس حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ چمپیئنس ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین مقابلہ ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT