Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کا آج ویسٹ انڈیز سے مقابلہ

پاکستان کا آج ویسٹ انڈیز سے مقابلہ

چینائی ۔15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وارم اپ مقابلوں کا موقع نہ ملنے کے باوجود پاکستانی ویمنس ٹیم کی کپتان ثناء میر نے اُمید ظاہر کی ہے کہ آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں کل یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلے میں اُن کی ٹیم کامیابی کیلئے پرعزم ہے ۔ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس مقابلے میں پاکستان پر ویسٹ انڈیز کو اس لئے سبقت حاصل رہے گی کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان حالیہ منعقدہ باہمی سیریز میں پاکستان کو شکست ہوئی ہے ۔ ثناء میر نے مقابلے سے قبل جو بیان دیا ہے اُس سے ظاہر ہورہا ہے کہ ٹیم کامیابی کیلئے اپنے بولنگ شعبہ پر انحصار کررہی ہے کیونکہ اس کا بولنگ شعبہ بیٹنگ کی بنسبت کسی قدر طاقتور ہے ۔
شاراپوا نے نادانستہ ممنوعہ دوا استعمال کی:ڈبلو ٹی اے
لندن ۔15مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ویمنز ٹینس اسوسی ایشن(ڈبلو ٹی اے) کے صدر اسٹیو سائمن نے کہا ہے کہ ماریا شاراپوا نے ممنوعہ دوا ’میلڈونیم‘استعمال کرکے واڈا قوانین کی خلاف ورزی کی لیکن انہوں نے نادانستہ یہ دوائی استعمال کی تھی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے مبرا نہیں اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا ضرور ملے گی لیکن ماریا شاراپوا نے جان بوجھ کر ان ادویات کا استعمال نہیں کیا۔ وہ اپنا کیرئیر ختم نہیں کرنا چاہتی ہیں اس لئے انہوں نے دیانتداری سے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT