Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / پاکستان کا اولین نیوکلیئر کروز میزائیل

پاکستان کا اولین نیوکلیئر کروز میزائیل

آبدوز کشتی سے بابر ۔3 کی کامیاب آزمائشی پرواز
اسلام آباد ۔9 جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ اپنی آبدوز کشتی کے ذریعہ نیوکلیئر صلاحیت کے حامل کروز میزائیل بابر ۔3 کی کامیاب آزمائشی پرواز کی ۔ یہ میزائیل 450 کیلومیٹر تک نیوکلیئر وار ہیڈ منتقل کرسکتا ہے ۔ فوج نے کہاکہ یہ دفاعی ہتھیار ملک کو دوسرا حملہ کرنے کی بااعتماد صلاحیت عطا کرتا ہے اور ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے پس منظر میں پاکستان کی ڈھاک کو مزید مستحکم کرتا ہے ۔ میزائیل بابر۔3 کو سطح آب کے نیچے سے داغا گیا۔ اس کے لئے بحرہند میں ایک متحرک پلیٹ فارم نامعلوم مقام پر تعمیر کیا گیا تھا ۔ اس میزائیل نے اپنے ہدف پر بالکل درست طورپر نشانہ بنایا ۔ آئی ایس آئی کے شعبۂ روابط عامہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اس میزائیل کا دائرہ کار 450 کیلومیٹر ہے ۔ اسے زمین سے بھی داغا جاسکتا ہے ۔ قبل ازیں ڈسمبر میں گزشتہ سال زمین پر اس کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT