Sunday , September 24 2017
Home / پاکستان / پاکستان کا تجارتی خسارہ 15.1 ملین ڈالرس تک پہونچ گیا

پاکستان کا تجارتی خسارہ 15.1 ملین ڈالرس تک پہونچ گیا

اسلام آباد 12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کا تجارتی خسارہ بدترین ہوتا جا رہا ہے اور یہ 15.1 بلین ڈالرس تک پہونچ گیا ہے ۔ یہ خسارہ جاریہ اقتصادی سال کے ابتدائی آٹھ مہینوں کا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ اور اس کی یوروپین مارکٹوں کو ڈیوٹی فری ایکسپورٹس کے باوجود یہ خسارہ ہوتا جا رہا ہے ۔ پاکستان بیورو برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق تجارتی بلیٹن کل جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برآمدات کی شرح سے درآمدات کی شرح دوگنی ہوگئی ہے ۔ ایسا مسلسل دوسرے ماہ ہوا ہے ۔ ایکسپریس ٹریبیون نے اطلاع دی ہے کہ برآمدات و برآمدات میں جو خلا ہے وہ 5.22 فیصد تک ہوگیا ہے اور اس کی جملہ مالیت ماہ جولائی سے فبروری تک 15.1 بلین ڈالرس تک پہونچ گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT