Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کا ورلڈ ٹیم اسنوکر میں شاندار آغاز

پاکستان کا ورلڈ ٹیم اسنوکر میں شاندار آغاز

کراچی، 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ڈیفنڈنگ چمپئن ہانگ کانگ ، ایران اور گزشتہ سال کے رنر اپ پاکستان اور ہندوستان نے یہاں شروع ہونے والے تیسرے جوبلی انشورنس ورلڈ مینس اینڈ ماسٹر ٹیم ایونٹ کے پہلے دن اپنے تمام گروپ میچ جیت لئے۔ گزشتہ روز یہاں موون پک ہوٹل میں شروعات کے بعد ایونٹ کے گروپ’اے‘ میں چون وائی لی اور ووک وائی فنگ پر مشتمل ہانگ کانگ نے افغانستان اور قطرکو یکساں اسکور 1-4 سے ناکام کردیا۔ سکنڈ سیڈ ایران کے سہیل واحدی اور عامر سرخوش نے گروپ ’بی‘ کے دو میچوں میں بحرین کو 0-5 اور انڈیا کو 1-4 سے ہرا دیا۔ اسی طرح گروپ ’سی‘ میں سابق ٹیم ایونٹ چمپینس محمد آصف اور محمد سجاد پر مشتمل پاکستان نے ملیشیا کو 2-3 اور ایران کو 1-4 سے شکست دی۔گزشتہ روز ورلڈ-6 ریڈز کا ٹائٹل برقرار رکھنے والے پنکج اڈوانی اور ورون مدن نے گروپ’ڈی‘ میں انڈیا کو قطر کے خلاف 1-4 اور پاکستان  پر 2-3 کی فتح دلائی۔ ادھر ماسٹر مقابلوں میں محمد یوسف اور سابق انٹرنیشنل کھلاڑی نوین پروانی پر مشتمل پاکستان کی خطرناک جوڑی نے گروپ ’اے‘ میں انگلینڈ کو یو اے ای کو ایک جیسے اسکور 2-3 سے ہرا کر ٹورنمنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

TOPPOPULARRECENT