Friday , October 20 2017
Home / دنیا / پاکستان کا کشمیر ہلاکتوں پر اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان کا کشمیر ہلاکتوں پر اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ہندوستان کے احتجاج کو نظرانداز کرتے ہوئے کشمیر میں ہوئی ہلاکتوں کی اقوام متحدہ کے ذریعہ آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور یہ بھی کہا ہیکہ اس وقت کشمیر میں حالات انتہائی دھماکو اور حساس ہیں جو امن کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے انڈر سکریٹری جنرل ایڈمنڈ ملیٹ سے ملاقات کرتے ہوئے کشمیر میں ہوئی ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر کے حالات انتہائی سنگین ہوچکے ہیں۔ ملیحہ لودھی نے بات چیت کے دوران برہانی وانی کی ہلاکت کو قتل قرار دیا جس کی وجہ سے پوری ریاست میں احتجاج کیا جارہا ہے اور ہندوستانی فوج نہتے اور پرامن احتجاجیوں پر گولیاں برسا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT