Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / پاکستان کا ہندوستان سے احتجاج

پاکستان کا ہندوستان سے احتجاج

اسلام آباد /28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہندوستانی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون کو طلب کرکے سخت احتجاج درج کروایا اور الزام عائد کیا کہ ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ سے کم از کم 8 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستانی معتمد خارجہ اعزاز احمد چودھری نے راگھون کو طلب کرتے ہوئے انھیں واقف کرایا کہ ہندوستانی سمت سے آج کی فائربندی خلاف ورزیاں قابل قبول نہیں ہیں۔ چودھری نے احتجاجی نوٹ راگھون کے حوالے کیا، جن کے ہمراہ اُن کے نائب جے پی سنگھ تھے۔

TOPPOPULARRECENT