Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کرکٹ بورڈ نے باسط علی کا عہدہ بحال کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے باسط علی کا عہدہ بحال کردیا

کراچی ، 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق ٹسٹ بیٹسمن باسط علی کو نیشنل جونیر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور نیشنل ویمنس ٹیم کے ہیڈکوچ کی حیثیت سے برطرف کردینے کے محض دو ہفتے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انھیں چیف جونیر سلیکٹر کے طور پر بحال کردیا ہے۔ 2 جنوری کو پی سی بی سربراہ شہریار خان نے باسط کو اُن کے دونوں عہدوں سے ہٹا دیا تھا کیونکہ وہ نیشنل اسٹیڈیم میں سابق انٹرنیشنل بیٹسمن محمود حامد کے ساتھ جھگڑے میں ملوث ہوئے تھے۔ محمود کے مطابق باسط نے انھیں ایک ٹیلی ویژن ٹاک شو پر انھیں ہدف تنقید بنانے پر تھپڑ مارا تھا۔
٭  پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک اعلیٰ عہدہ دار اس ماہ کے اواخر ایسٹرن اسٹار انٹرنیشنل سکیورٹی کمپنی کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کریں گے جو ویسٹ انڈیز کے مارچ میں دورۂ پاکستان کیلئے راہ ہموار کرنے کی سعی ہے۔ پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے پاکستان ٹور کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT