Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / پاکستان کسی بھی ملک سے سردجنگ نہیں چاہتا : راحیل شریف

پاکستان کسی بھی ملک سے سردجنگ نہیں چاہتا : راحیل شریف

اسلام آباد ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے کل ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک کسی بھی ملک کے ساتھ سردجنگ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور نہ ہی ماضی میں کبھی ایسا ہوا ہے حالانکہ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی قیادت میں کی جانے والی دہشت گردی کا موضوع اٹھایا تھا۔ یاد رہے کہ راحیل شریف اس وقت برطانیہ کے دورہ پر ہیں۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز موقوعہ لندن میں ایک دوبدو سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ دوسری طرف فوجی ترجمان لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوا نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ راحیل شریف بھی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے اپنے وعدہ کے پابند ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ وزیرخارجہ ہند سشماسوراج نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے کئے جانے والے دہشت گرد حملوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے لئے نہ حالات سازگار ہورہے ہیں اور نہ ہی دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہورہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ دہشت گردانہ کارروائیوں کو مکمل ختم کرتے ہوئے بات چیت کی میز پر آئے۔

TOPPOPULARRECENT