Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کشمیر مسئلہ کی یکسوئی کیلئے دیانتدار نہیں : ہندوستان

پاکستان کشمیر مسئلہ کی یکسوئی کیلئے دیانتدار نہیں : ہندوستان

سرحدپار دہشت گردی پر اظہارافسوس اشک سوئی ، بہادر علی کا بیان ایک اور ثبوت

نئی دہلی ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے کشمیر مسئلہ پر پاکستان کے موقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے آج کہا کہ پاکستان مسلہ کی کشمیر کی یکسوئی میں ہرگز دیانتدار نہیں ہے۔ اس کا موقف سب پر عیاں ہے۔ وہ ہمیشہ اس مسئلہ کو بین الاقوامی مسئلہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ سرحدپار دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک دہشت گردی پر صرف اشک سوئی کرتا ہے۔ لشکرطیبہ کے دہشت گرد بہادر علی کی گرفتاری کے بعد ایک اور ثبوت ملتا ہیکہ سرحد پار کی دہشت گردی میں پاکستان مسلسل ملوث ہے۔ کئی مرتبہ تیقنات دینے کے باوجود کہ وہ اپنی سرزمین کو ہندوستان پر حملے کرنے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا، پھر بھی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ جموں کشمیر میں رونما ہونے والی صورتحال پر کسی بھی طرح پاکستان کا موقف درست نہیں ہے۔ ایک طرف دراندازی بڑھتی جارہی ہے دوسری طرف ہندوستان کے خلاف تشدد کو ہوا دی جارہی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ ہم اس مسئلہ پر کئی اہم ثالثیوں کے ساتھ رابطہ رکھے ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی واضح تصویر نہیں آئی۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر یکسوئی کے بارے میں کئی مکتوبات لکھے جاچکے ہیں لیکن اس کا کوئی ردعمل نہیں آیا۔

TOPPOPULARRECENT