Monday , August 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان کو آئی ایم ایف کی خطیر رقمی امداد

پاکستان کو آئی ایم ایف کی خطیر رقمی امداد

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مالیاتی بحران کا شکار پاکستان کو مالی امداد کی دسویں قسط جو 502 ملین ڈالرس پر مشتمل ہوگی، عنقریب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(IMF) سے آئندہ ماہ حاصل ہوجائے گی۔ انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق مالی امدادکی اگلی قسط کی ادائیگی کا کل اعلان کیا گیا جس کیلئے پاکستان کی معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ دریں اثناء آئی ایم ایف مشن چیف برائے پاکستان ہیرالڈ فنگر نے کہا کہ مشن اور پاکستانی حکام نے اسٹاف سطح پر توسیع شدہ فنڈ سہولیات کے نویں جائزہ اجلاس میں ایک معاہدہ کو قطعیت دی ہے۔ اعلان کے وقت پاکستان کے وزیر مالیات اسحاق ڈار بھی موجود تھے اور اس طرح 502 ملین امریکی ڈالرس کی ادائیگی عمل میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فی الحال چار کمزور شعبوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے جن میں ٹیکسیشن، توانائی سیکٹر میں اصلاحات، ری اسٹرکچرنگ اور عوامی شعبہ کی انٹرپرائزس کو خانگیانے اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں بہتری پیدا کرنا شامل ہے۔ مسٹر ڈار نے توقع ظاہر کی کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکیٹیو بورڈ 15 ڈسمبر کو اپنے اہم اجلاس میں 502 ملین امریکی ڈالرس کی پاکستان کو ادائیگی کو منظوری دے گا۔

TOPPOPULARRECENT